- جارج فورڈ
سیرت المسیح کے اِس آخری حصہ میں مُصنّف نے درج ذیل نکات کا ذِکر کیا ہے: مسیح کی گرفتاری، اور یہودی بزرگوں، سردار کاہنوں اور رومی حاکم کے سامنے آپ کی پیشی۔ اُس نے مسیح کی مصلوبیّت، موت، قیامت، اور آپ کے بعد از قیامت ظہور اور آسمان پر صعود کا بھی ذِکر کیا ہے۔
- جارج فورڈ
اِس کتاب میں مصنف نے یسوع کی آزمایشوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ آزمایشیں ابلیس کی طرف سے تھیں، لیکن یسوع ابلیس پر غالب آیا۔ مصنف نے اِس کتاب میں یسوع کے چند معجزات کا بھی ذکر کیا ہے۔ علاوہ ازیں، اِس میں یسوع کے چار شاگردوں کی بلاہٹ اور آپ کی کچھ تعلیمات کا بیان بھی ہے۔
- جارج فورڈ
اِس حصّہ میں خداوند یسوع مسیح کی اِنتہائی اہم تعلیمات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جیسے پہاڑ پر دیا گیا وعظ جو زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے اور محبت اور معافی کی شریعت پر زور دیتا ہے۔ علاوہ ازیں اِس حصّہ میں آپ کے چند معجزات اور شاگردوں کے چناؤ کا بھی ذِکر کیا گیا ہے۔
- جارج فورڈ
مصنف نے اِس حصہ میں یسوع کی کچھ تعلیمات اور تمثیلوں کا ذِکر کیا ہے اور اِس بات پر زور دیا ہے کہ یہ سب خاص طور پر تمثیلیں لوگوں کی زندگی میں کِس بات کو ظاہر کرتی ہیں۔ مزید برآں مصنف نے یسوع کے چند معجزات کا اور غیر اقوام میں خوشخبری کی منادی کےلئے آپ کے بارہ شاگردوں کے بھیجے جانے کا بھی ذِکر کیا ہے۔
- جارج فورڈ
اِس حصہ میں مندرجہ ذیل نکات کے تعلق سے بالکل واضح انداز میں بحث کی گئی ہے: مسیح کی شخصیت کا جوہر، مسیح کی بابت آسمانی گواہی، مسیح کا اختیار، تبدیلی صورت کے پہاڑ پر مسیح کا اپنے آسمانی جلال میں ظہور۔ اِس کتاب میں مسیح کی اِتّباع کےلئے شرائط پر بھی بحث کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ کیسے راہ میں حائل رکاوٹوں سے بچا جائے۔ مزید برآں، مسیح کی بعض تعلیمات اور معجزات کا بھی ذِکر کیا گیا ہے۔
- جارج فورڈ
اِس حصہ میں مصنف نے مسیح کی لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں اور تعلیم دینے کے بارے میں ذِکر کیا ہے۔ جب یسوع المسیح یروشلیم میں شاہانہ طور پر داخل ہوئے تو آپ نے یہودی ہیکل کو صاف کیا اور اپنے اختیار اور شخصیت کے تعلق سے یہودی بزرگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ آپ نے شہر کے مستقبل پر افسوس کا اظہار کیا اور اِس کی تباہی اور مستقبل کے واقعات کے بارے میں نبوّت کی۔ مسیح نے شاگردوں کے سامنے اپنی مصلوبیّت کی بھی پیشگوئی کی اور اُنہیں خاص کر پطرس کو حوصلہ دیا، اور پاک عشاء کو مقرر کیا۔